پی کے ایل آئی میں ادویات کی قلت کے سبب گردوں کے ٹرانسپلانٹ بند

ٹرانسپلانٹ ادویات کی عدم دستیابی کے باعث نہیں ہورہے ،ابتک 6آپریشن انجیکشن نہ ہونے سے ملتوی ہوئے ادویات بیرون ملک سے آگئی ہیں صرف ایل سیز کھلنے کا انتظار ہے، طریقہ کار مکمل ہوتے ہی ادویات ہسپتال پہنچ جائیں گی‘ترجمان

منگل 17 جنوری 2023 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2023ء) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں ادویات کی قلت کے باعث گردوں کیٹرانسپلانٹ بند پڑے ہیں۔ترجمان پی کے ایل آئی کے مطابق اس سال ابھی تک گردوں کا ایک بھی ٹرانسپلانٹ نہیں ہوسکا، گردوں کے ٹرانسپلانٹ دو ہفتے سے ادویات کی عدم دستیابی کے باعث نہیں ہورہے جبکہ اب تک 6 آپریشن انجیکشن نہ ہونے سے ملتوی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ایک ہفتے میں گردوں کے تین آپریشن ہوتے ہیں، ٹرانسپلانٹ کے لیے استعمال ہونے والا انجیکشن مارکیٹ میں ناپید ہے۔ترجمان کے مطابق ادویات بیرون ملک سے آگئی ہیں صرف ایل سیز کھلنے کا انتظار ہے، ایل سی کا طریقہ کار مکمل ہوتے ہی ادویات ہسپتال پہنچ جائیں گی، انجیکشن ملتے ہی گردوں کا ٹرانسپلانٹ پھرشروع ہو جائے گا۔ترجمان کے مطابق گزشتہ سال پی کے ایل آئی میں گردوں کے 211 ٹرانسپلانٹ ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :