میرے سیاست میں متحرک ہونے کی خبریں لوگ از خود چلا رہے ہیں ،نواب ذوالفقارعلی مگسی

ملک میں اس وقت سیاست نہیں ہورہی جو کچھ ہورہا ہے ہمارے بس کی بات نہیں ہے ، جب سیاست نہیں ہے تو میں کیسے متحرک ہوسکتا ہوں ،سابق گورنربلوچستان

جمعہ 20 جنوری 2023 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2023ء) سابق گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت سیاست نہیں ہورہی اس وقت جو کچھ ہورہا ہے وہ ہمارے بس کی بات نہیں ہے ، جب سیاست نہیں ہے تو میں کیسے متحرک ہوسکتا ہوں ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کی شب صحافیوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

نواب ذوالفقار علی مگسی نے کہا کہ میرے سیاست میں متحرک ہونے کی خبریں لوگ از خود چلا رہے ہیں اس وقت ملک میں سیاست نہیں ہورہی اور جو کچھ ہورہا ہے وہ ہمارے بس کی بات نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک میں سیاست ہے ہی نہیں تو میں دوبارہ عملی سیاست میں متحرک کیسے ہوسکتا ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب گھر مہمان آتے ہیں تو ان کے ساتھ کھانا کھاتے اور گپ شپ ہوتی رہتی ہے ۔