پی ایم اے ہاؤس جہلم میں ڈاکٹر خالد سعید اختر (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی اور دعا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 21 جنوری 2023 13:37

پی ایم اے ہاؤس جہلم میں ڈاکٹر خالد سعید اختر (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلیے ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2023ء) پی ایم اے ہاؤس جہلم میں ڈاکٹر خالد سعید اختر (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی اور دعاء ۔تفصیلات کے مطابق مشہور ڈاکٹر،ڈاکٹر خالد سعید اختر کے انتقال پر پی ایم اے ہاؤس میں بعد از نماز جمعہ قرآن خوانی کروائی گئی اور مرحوم کے لیے دعاء مغفرت کی گئی۔

(جاری ہے)

یہ قرآن خوانی پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر عدنان نجب،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حفیظ الرحمان  اور دیگر عہدہ داروں کی طرف سے کروائی گئی۔جس میں ڈاکٹرز اور علماء اور طلباء بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :