تاش اورمرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 16قمار باز گرفتار

اتوار 22 جنوری 2023 18:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2023ء) راولپنڈی پولیس نے تاش اورمرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 16قمار باز گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 38ہزا ر 920روپے،11موبائل فونز،تاش کے پتے، 07مرغے اورکیری ڈبہ قبضہ پولیس قبضہ میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 09ملزمان صدیق، نوید،ارشد، تنویر،عثمان،خرم،خالد،گل زرین اورکرامت کو گرفتار کے ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 25ہزار 430روپے،05موبائل فونز اورتاش کے پتے قبضہ پولیس میں لیے۔

گوجرخان پولیس نےمرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 07قمار بازوں جاوید،شمریز،قیوم،شاہد،خلیل،عیسب خان اوربابر کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 13ہزار 490روپے،06موبائل فونز، 07مرغے اورکیری ڈبہ قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :