الیکشن کمیشن نے مظفرگڑھ اور کوٹ ادو کی دوبارہ حلقہ بندیوں بارے مخدوم سید مظفر حسین کی پٹیشن مسترد کر دی

پیر 23 جنوری 2023 16:45

الیکشن کمیشن نے  مظفرگڑھ اور کوٹ ادو کی دوبارہ حلقہ بندیوں بارے مخدوم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2023ء) الیکشن کمیشن نے ضلع مظفرگڑھ اور کوٹ ادو کی دوبارہ حلقہ بندیوں کے حوالہ سے مخدوم سید مظفر حسین کی پٹیشن مسترد کر دی ،پٹوار سرکل بٹ ڈیری والا کو پی پی 277 جبکہ پٹوار سرکل جہانپور کو این اے 180 اور پی پی 278 میں شامل کر دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مخدوم سید مظفر حسین سمیت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور 30 سےزیادہ دیگر کو فریق بنایا تھا جس میں انہوں نے ضلع مظفرگڑھ اور کوٹ ادو کی دوبارہ حلقہ بندی کی استدعا کی تھی جسے کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے کچھ حلقوں میں تبدیلیاں کی ہیں۔

پٹوار سرکل جہانپور کو این اے۔ 169 اورپی پی۔ 276 سے نکال کر این اے۔ 180 اور پی پی ۔278 میں شامل کر دیا گیا۔ پٹوار سرکل بٹ ڈیری والا کو پی پی۔ 276 سے نکال کر پی پی۔ 277 میں شامل کر دیا گیا جبکہ پٹوار سرکل ہزاری والا کو پی پی۔ 277 سے نکال کر پی پی ۔276 میں شامل کر دیا گیا جبکہ کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقوں اور این اے۔ 181 اور این اے ۔182 کی حلقہ بندیوں کو عوام کیلئے موزوں قرار دیتے ہوئے محمد رشید اور محمد رمضان کی طرف سے دائر کی گئی ابتدائی حلقہ بندیوں کے حوالہ سے پٹیشنز کو منظور کرتے ہوئے اسے بحال کر دیا ہے۔