
اسپیکر نے پی ٹی آئی کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کیے
تحریک انصاف کے دونوں ایم این ایز نے استعفوں کے وقت چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی
ساجد علی
منگل 24 جنوری 2023
13:42

(جاری ہے)
ادھر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسمبلی تو اس وقت ربڑ اسٹیمپ بن کر رہ گئی ہے، شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ نہ لینا پڑے اس لیے راجہ ریاض کو بچا رہے ہیں، 172 لوگوں کی اکثریت شہباز شریف کے پاس نہیں رہی، یہ لوٹوں کے سہارے حکومت کرنا چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے پر ردِعمل میں کہا کہ ہم پہلے کہہ رہے تھے کہ استعفے منظور کیے جائیں، ہم نے الیکشن کمیشن کو لکھ کردیا کہ استعفوں کو ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے، حکمرانوں کا مقصد راجہ ریاض کو بچانا ہے کیونکہ راجہ ریاض وہ طوطا ہے جس میں شہبازشریف کی جان ہے حالاں کہ 40 فیصد اسمبلی خالی ہے اور لوگوں کا اعتبار ختم ہو گیا ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 172 لوگوں کی اکثریت شہبازشریف کے پاس نہیں رہی، حکمرانوں نے پوری پارلیمنٹ کو 3 دن کے لیے بند کردیا، ملک کے بحران کا حل الیکشن کے بغیر ممکن نہیں، الیکشن کمیشن کٹھ پتلی ہے اور یہ کچھ نہیں کر سکتا، اسمبلی اس وقت صرف ربڑ اسٹیمپ بن کر رہ گئی، ہماری جماعت پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
-
پی ٹی آئی کا 4 منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ علی امین کے خلاف عدم اعتماد میں آزاد ارکان ووٹ دے سکتے ہیں
-
نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.