قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا یونیورسٹی آف واہ کا دورہ

منگل 24 جنوری 2023 22:51

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2023ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے یونیورسٹی آف واہ کا دورہ کیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق یونیورسٹی آف واہ میں وائس چانسلر نے انجینئرز و قیادت کے عنوان پر کلیدی خطاب کیا۔اپنے خطاب میں وائس چانسلرنے انجینئرز کے لیے درکار قیادت کے سکلز کی ضرورت اور ان کو فروغ دینے کے لیے درکار خصوصیات کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وائس چانسلر نے یونیورسٹی آف واہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جمیل النبی سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں جامعات کے مابین انجینئرنگ و ٹیکنالوجیز سمیت دیگر امور پر مل کر کام کرنے کے ممکنات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد وائس چانسلر نے یونیورسٹی آف واہ کے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شعبے کا دورہ بھی کیا۔دورے میں وائس چانسلر نے شعبے کے لیبارٹریوں کا جائزہ لیااور بہترین معیار وفیکلٹی کی محنت کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :