
محکمہ زراعت پنجاب کی گندم کی بہتر نگہداشت کیلئے سفارشات جاری
بدھ 25 جنوری 2023 16:44
(جاری ہے)
کھالوں اور کھیتوں کے اردگرد اگی ہوئی جڑی بوٹیاں بھی تیلے کی افزائش میں معاون ثابت ہوتی ہیں، جڑی بوٹیوں کی تلفی آلات کا استعمال کرکے یقینی بنائیں، ان کی تلفی کے لئے کیمیائی زہر گلائیفوسیٹ بھی محکمہ زراعت کے مقامی عملے کی سفارش کردہ مقدار میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیلے کا حملہ ہونے کی صورت میں گندم کی فصل کو سادہ پانی سے پاور سپرئیرکے ساتھ پریشر سے وقفہ وقفہ سے سپرے کریں، اس ضمن میں گندم کی فصل کے مفید کیڑے مثلا لیڈی برڈ بیٹل،کرائی سوپا،مکڑی،سرفڈ فلائی اور طفیلی کیڑے بھی مفید ثابت ہوتے ہیں جو ایسے کھیتوں میں چھوڑے جاسکتے ہیں جہاں تیلے کا حملہ ہو۔ان مفید کیڑوں کی پرورش محکمہ زراعت کی وہاڑی،پاکپتن،ساہیوال،اوکاڑہ،شیخوپورہ،حافظ آباد،لیہ،مظفرگڑھ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں قائم کردہ بیالوجیکل لیبارٹریوں میں کی جا رہی ہے،ان لیبارٹریوں سے مفید کیڑے کاشتکاروں کو مفت فراہم کئے جاتے ہیں۔بیالوجیکل کنٹرول کیلئے کاشتکار محکمہ زراعت کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکارسست تیلے کے موثر کنٹرول کے لئے گندم کے کھیت کے ایک طرف کینولہ کی چند قطاریں کاشت کریں تاکہ گندم کی فصل پر حملہ آور تیلے کے خلاف دوست کیڑے پیدا ہوں جس سے گندم پر حملہ کرنے والے سست تیلے کو ختم کیا جا سکے۔کاشتکار سست تیلے کی پہچان،نقصانات اور تدارک کے طریقوں بارے زراعت(توسیع) کے مقامی عملے سے مشورہ کر سکتے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کاشتکار گندم کی فصل پر زرعی زہروں کا استعمال کم سے کم اور انتہائی ناگزیر صورت میں زراعت(توسیع) کے عملے کے مشورہ سے کریں کیونکہ یہ ہماری خوراک کا حصہ ہے اور زیادہ سپرے سے اس پر برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
فیصل آباد،کاشتکاروں کو کماد کی مونڈھی فصل میں 30سفارش کردہ مقدار سے30 فیصد زیادہ کھاد ڈالنے کی ہدایت
-
پاکستان کپاس کی پیداوارمیں چوتھے، گنے میں چھٹے،گندم میں ساتویں، چنے میں دوسرے نمبر پر آگیا
-
بہاریہ مکئی کی ترقی دادہ سنتھیٹک و ہائبرڈ اقسام کی کاشت فروری میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب سے کپاس کی ریکارڈ پیداوارکے حصول کیلئے ٹھو س منصوبہ بند ی کا آغاز
-
جدید زرعی ٹیکنالوجی اور نئے رجحانات سے استفادہ کر کے سورج مکھی کی پیداوار کو 40من فی ایکڑ تک لایاجا سکتاہے، زرعی ماہرین
-
کاشتکاروں کو سورج مکھی کی بہاریہ کاشت فروری کے آخر تک مکمل کر نے کی ہدایت
-
دھان کے پیداواری منصوبہ برائے 2023-24کیلئے منظوری دیدی گئی
-
محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی بہتر نگہداشت کیلئے سفارشات جاری کر دیں
-
محکمہ زراعت پنجاب نے بہاریہ مکئی کی کاشت کیلئے حکمت عملی جاری کر دی
-
کماد کی بہاریہ کاشت کیلئے ترقی دادہ اگیتی، درمیانی، پچھیتی اقسام کااعلان، ممنوعہ اقسام کاشت نہ کرنے کی سفارش
-
سورج مکھی کی بروقت کاشت سے 30من فی ایکڑ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت
-
کاشتکارمٹر کی پھلیوں میں دانے بھر جانے پر اگیتی فصل کی برداشت شروع کردیں،ترجمان آری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.