
پولیس فواد چوہدری کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی
گرفتار پی ٹی آئی رہنما کو کچھ دیر میں ایف 8 کچہری میں پیش کیا جائے گا
عبدالجبار
بدھ 25 جنوری 2023
17:17

(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں فواد چودھری کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کر دی گئی اور آپ کا آرڈر آگے پہچا دیا گیا، عدالت نے قرار دیا کہ یہ باتیں چھوڑیں پہلے بتائیں فواد چوہدری کہاں ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری پنجاب پولیس کے پاس ہے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دئیے کہ مجھے اپنے حکم پر عملدرآمد کروانا آتا ہے‘ آرڈر پر عملدر آمد کریں اور بندہ پیش کریں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے سوال کیا کہ آئی جی کو بلوایا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ آئی جی رحیم یار خان سے لاہور سفر کر رہے ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو بھی شام 6 بجے عدالت طلب کرتے ہوئے تب تک سماعت ملتوی کردی۔ اس سے پہلے عدالت نے فواد چوہدری کو ڈیڑھ بجے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم فواد چوہدری کو عدالت پیش نہ کیا جا سکا، فواد چوہدری کو مقررہ وقت پر عدالت پیش نہ کرنے پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے فواد چودھری سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ میرے علم میں نہیں کہ فواد چودھری کہاں ہیں؟مزید اہم خبریں
-
تاریخ میں کبھی اتنی متعصبانہ نگران حکومت نہیں آئی‘ عمران خان کی شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت
-
سابق پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد گرفتار کر لیے گئے
-
حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کو اہم عہدے ملنے پر اعتراض کرنے والے پارٹی رہنماؤں سے سوالات پوچھ لیے
-
پشاور دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے دہشت گرد کو پہچان لیا،آئی جی خیبر پختو نخوا
-
سانحہ پشاور: خودکش حملہ آور پولیس وردی میں آیا، جمعہ کو بھی مسجد جانے کی کوشش کا انکشاف
-
الہان عمر کو امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی سے ہٹانے کی کوشش
-
حکومت 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو تحفظ کرے گی
-
ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رائے حیدر علی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل
-
بھارتی کشمیر میں دو یورپی سیاح برفانی تودے میں دب کر ہلاک
-
عمران خان کیخلاف نااہلی کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا سماعت کیلئے لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
-
الیکشن کمیشن نے خیبر پختو نخوا میں شفاف انتخابات کیلئے انتظامی افسران کی تبدیلی سے متعلق خط لکھ دیا
-
شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.