ْسردارعتیق احمدکادورہ مظفرآباد ،مختلف مقامات پر وفات پا نیوالوں کے گھر جاکر اظہار تعزیت

بدھ 25 جنوری 2023 18:25

مظفرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان کادورہ مظفرآباد ،مختلف مقامات پر وفات پا جانے والوں کے گھر جاکر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی جبکہ مسلم کانفرنس کے سینئرکارکنان وعہدیداران نے ان سے ملاقاتیں کیں اور بلدیاتی الیکشن میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے مووزوں امیدواروں کے چنائو کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

صدرمسلم کانفرنس کی مظفرآباد آمد پرمسلم کانفرنسی رہنمائوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا ۔