ی*اسلام آباد پولیس نے 1154شہریوں کو مختلف خدمات فراہم کیں۔ شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجرائ ،جنرل پولیس ویریفکیشن،سامان کی گمشدگی رپورٹ، غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن شامل

بدھ 25 جنوری 2023 18:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2023ء) وفاقی پولیس خدمت مراکز نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1154شہریوں کو مختلف خدمات فراہم کیں۔جن میں شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجرائ ،جنرل پولیس ویریفکیشن،سامان کی گمشدگی رپورٹ، غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولیات کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اسلام آباد پولیس خدمت مراکز نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1154 شہریوں کو مختلف خدمات مہیا کیں۔جن میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجرائ ، غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، سامان گمشدگی رپورٹ،گاڑیوں کی تصدیق ،جنرل پولیس ویریفیکشن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس خدمت مراکز نے شہریوں کو بعداز مکمل تصدیق 136 کریکٹر سرٹیفکیٹ، 509 جنرل پولیس ویریفکیشن سرٹیفیکیٹ جاری کئے۔

علاوہ ازیں54 سامان گمشدگی،68کرایہ داری اندراج،40گاڑیوں کی تصدیق،260غیر ملکیوں اور87گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کی گئی۔شہریوں کو انکی دہلیز پرتمام سہولیات مہیا کرنے کیلئے پولیس خدمت مراکز اور موبائل سہولت وین بھی کام کر رہی ہے۔یہ خدمت مراکز سیکٹرز ایف سکس، جی ٹین،ایچ الیون، بنی گالہ، سواں گارڈن اور جی چودہ کے علاوہ ماڈل تھانہ جات میں بھی یہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے پولیس خدمت مراکز میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے۔جو پاکستانی شہریوں اور غیر ملکیوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :