ناظم آباد ،گراونڈ پلس فور کے بجائے 6 منزلہ عمارت بنانے کیخلاف درخواست پر ناظر سندھ ہائیکورٹ کو عمارت کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

جمعہ 27 جنوری 2023 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) سندھ ہائی کورٹ نے سی ون رضویہ سوسائٹی ناظم آباد ،گراونڈ پلس فور کے بجائے 6 منزلہ عمارت بنانے کیخلاف درخواست پر ناظر سندھ ہائیکورٹ کو عمارت کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ سی ون رضویہ سوسائٹی ناظم آباد ،گراونڈ پلس فور کے بجائے 6 منزلہ عمارت بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

بلڈر کے وکیل نے موقف دیا کہ 6 سو گز کے پلاٹ کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

3 سو گز کے کمرشل حصے پر اجازت کے بعد گراونڈ پلس 6 منزلہ عمارت بنائی گئی ہے۔ درخواستگزار کے وکیل ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ پلاٹ کے دونوں حصوں پر غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہے۔ ایس بی سی اے اور دیگر ادارے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی نہیں کررہے۔ عدالت نے عمارت کی انسپکشن کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تعمیرات میں خلاف ورزی ہوئی تو سخت حکم نامہ جاری کریں گے۔ عدالت نے ناظر سندھ ہائیکورٹ کو عمارت کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔