سکھرپولیس جاگ نہ سکی ، شہر میں نامعلوم چور سرگرم ، موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا

جمعہ 27 جنوری 2023 22:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) سکھرپولیس جاگ نہ سکی ، شہر میں نامعلوم چور سرگرم ، موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا،دو افراد موٹر سائیکل سے محروم ،شہری و سماجی حلقوں میں تشویش ،نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے سکھر میں چوری کی بڑھتی ہوئی واردتوں کے بعد بھی سکھر پولیس جاگ نا سکی ہے جس کے باعث نامعلوم چور ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں گذشتہ روز تھانہ سائیٹ ایریا سکھر پر بنام نصر اللہ ولد عبدالمجید سولنگی سکنہ سائیٹ ایریا سکھر نے اطلاع دی کہ میری CD70 موٹر سائیکل نمبر RND.

(جاری ہے)

2160 ماڈل 2007 رنگ لال نزد بسمہ اللہ ہوٹل سائیٹ ایریا سکھر سے نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہو گئے جبکہ اسی طرح تھانہ اے سیکشن سکھر پر بنام کامران ولد قربان لاشاری سکنہ نواں گوٹھ سکھر نے اطلاع دی کہ میرے گھر کے باہر سے میری CD70 موٹر سائیکل نمبر SMM.8064 ماڈل 2019 رنگ لال نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہو گئے ہیں دوسری جانب موٹر سائیکل چوری وارداتوں میں اضافہ کے باعث سکھر کے شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر مسروقہ موٹر سائیکل برآمدگی سمیت چوروں کے خلاف موئثر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :