Live Updates

عمران خان کو پارٹی سربراہ سے ہٹانے کی کارروائی کیخلاف درخواست کی سماعت پیر کوہو گی

ہفتہ 28 جنوری 2023 20:09

عمران خان کو پارٹی سربراہ سے ہٹانے کی کارروائی کیخلاف درخواست کی سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2023ء) لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی سربراہ سے ہٹانے کے لئے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست کی سماعت (پیر) کو ہوگی۔

(جاری ہے)

رجسٹرار ہائی کورٹ آفس نے کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ کل30جنوری بروز پیر کو کیس کی سماعت کرے گا۔بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شہرام سرور چودھری شامل ہیں، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد جسن نے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی تھی۔یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات