لله*کوئٹہ ، مارچ 2023ئسے شروع ہونے والی خانہ شماری ، مردم شماری یقینا اہمیت کی حامل ہے،بلوچستان نیشنل پارٹی

اتوار 29 جنوری 2023 23:55

کوئٹہ/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2023ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 2023ء مارچ سے شروع ہونے والی خانہ شماری ، مردم شماری یقینا اہمیت کی حامل ہے ماضی میں جو مردم شماری ہوئی اس میں بلوچستان کے دیہی علاقوں میں آباد آبادی کو شمار نہ کرنے بلوچ قوم کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں واضح پالیسی پر عمل پیرا ہے بی این پی ترقی پسند ، روشن خیال قوم دوست وطن دوست اور تمام اقوام کی ترجمان جماعت ہے بلوچستان کے قوم وسیع تر مفادات اور یہاں کے مقامی لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی خاطر کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا 2017ء کے مردم شماری پارٹی نے افغان مہاجرین سے متعلق واضح موقف اختیار کیا بعض سیاسی جماعتیں جو افغان مہاجرین کہتے ہوئے اتحادیوں سے خوف محسوس کرتے تھے بی این پی نے 1971ء کے بعد ضیاء الحق نے غیر آئینی طریقے سے مہاجرین کو بلوچستان کے شہری و دیہی علاقوں میں آزاد چھوڑ دیا مہاجرین کی وجہ سے بلوچستان میں منشیات ، کلاشنکوف کلچر عام ہوا اب بھی ہم کہتے ہیں کہ کسی سے کوئی اختلاف نہیں مگر افغان مہاجرین عرصہ دراز سے یہاں پر آباد ہیں ان کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی پہچان مہاجر کارڈ سے کروائیں بلوچستان کے عوام نے ان کی بہت مہمان نوازی کی ان کا حق ہے کہ وہ سچائی کا ساتھ دیں یہاں کے مقامی بلوچ، پشتون ، ہزارہ آباد کاروں کے حقوق کے ڈاکہ ڈالنا مثبت اقدام نہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان ، سندھ اور پنجاب کے باشعوربلوچ جو نسلا بلوچ ہیں وہ ڈیرہ غازی خان ، راجھان پور ، تونسہ شریف پنجاب بھر اور اسی طرح سندھ کے اکثریتی علاقوں میں آباد بلوچ اپنی زبان بلوچی اور براہوئی کو ترجیح دیں اور بلوچ لکھوائیں ان پر قومی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جن اقوام نے اپنی زبان ، ثقافت اور تاریخ کو اہمیت نہ دیں وہ قومیں آج ماضی کا حصہ بن چکی ہیں بی این پی موجودہ نادرا چیئرمین سے بھی کہتی ہے کہ وہ جتنے بھی افغان مہاجر کارڈ بنائے گئے انہیں محکمہ شماریات کے ساتھ شیئر کریں تاکہ بلوچستان میں ایسے علاقے جیسے کہ گردی جنگل ، چاغی ، پنجپائی ، کوئٹہ کے گردونواح اور پشتون علاقوں میں لاکھوں کی تعداد میں شناختی کارڈ بنائے اور مہاجر کارڈ بھی ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ایک طرف اقوام متحدہ سے مہاجرین کے نام پر مالی فوائد سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ دوسرے جانب بلوچستان کے مقامی لوگوں کی معیشت اور ہر شعبہ زندگی کو متاثر کر رہے ہیں مہاجرین اپنے آپ کو خود مہاجر ڈیکلیئر کریں اس حوالے سے بی این پی کبھی خاموش نہیں رہے گی بی این پی سمجھتی ہے کہ وہ ہر ذی شعور بلوچ اور بلوچستانی عوام مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جس طرح 2017ء میں بڑی حد تک حصہ لیا مگر پنجگور ، مستونگ ، نوشکی ، آواران ، کوہلو ، ڈیرہ بگٹی اور بعض علاقوں میں دانستہ طور پر مردم شماری کا عملہ نہیں گیا اس بار کسی نااہلی کو برداشت نہیں کیا جائے اور بی این پی ہر فورم پر اپنی زبان و ثقافت کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی بی این پی قوم جماعت ہونے کے ناطے سیاسی کردار ادا کرتی رہے گی صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری ظفر کبدانی نے حادثے کو ڈرائیور کی غفلت کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہماری تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ کا دورہ کریگی ۔