پشاور دھماکہ، مبینہ طور پر بارودی مواد گاڑی کے ذریعے پولیس لائن منتقل کیا گیا

گذشتہ روز 140 افراد پولیس لائن میں داخل ہوئے،پولیس لائن کے بیرک میں موجود افراد کی پروفائلنگ جاری ہے۔پشاور پولیس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 31 جنوری 2023 11:41

پشاور دھماکہ، مبینہ طور پر بارودی مواد گاڑی کے ذریعے پولیس لائن منتقل ..
پشاور ( اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 31 جنوری 2023ء) پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 87 ہو گئی ہے۔تحقیقاتی ٹیموں نے پولیس لائن گیٹ،خیبر روڈ کی فوٹیجز کا معائنہ کر لیا۔پولیس کے مطابق فوٹیج میں موجود مشکوک موٹرسائیکل سوار کلئیر ہے۔مبینہ طور پر بارودی مواد گاڑی کے ذریعے پولیس لائن منتقل کیا گیا۔گذشتہ روز 140 افراد پولیس لائن میں داخل ہوئے۔

پولیس لائن کے بیرک میں موجود افراد کی پروفائلنگ جاری ہے۔ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 87 ہو گئی ہے،ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں 157 زخمیوں کو لایا گیا،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کے مطابق مسجد کے ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کے لئے آپریشن جاری ہے،جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور پولیس لائنز مسجد میں خود کش دھماکہ ہوا تھا۔خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کر رکھا ہے۔ آئی جی خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ دہشتگرد حملہ آور پولیس لائن میں فیملی کوارٹرز میں مقیم ہوسکتا ہے، کچھ سمجھ میں نہیں آرہا کہ حملہ آور کہاں سے آیا اور کیسے پولیس لائن میں داخل ہوگیا؟وزیراعظم شہبازشریف نے آئی جی پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود کش حملہ آور کیسے پولیس لائن میں داخل ہوگیا؟ پولیس لائن میں داخلے کا ایک ہی گیٹ ہے حملہ آور کہاں سے آیا ؟ جس پر آئی جی پولیس نے کہا کہ کیا پتا حملہ آور کہاں سے آیا اور پولیس لائن میں کیسے داخل ہوگیا؟ آئی جی نے خدشہ ظاہر کیا کہ پولیس لائن میں فیملی کوارٹرز بھی ہیں ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی اندر ہی رہ رہا ہو۔