درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کا قیام ضروری ہے، محسن داوڑ

بدھ 1 فروری 2023 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2023ء) شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کا قیام ضروری ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں سانحہ پشاور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے محسن داوڑ نے کہا کہ سانحہ پشاور کی پوری ایک تاریخ ہے، آج پشاور میں ہونے والے مظاہرہ سے حالات کی نزاکت کا اندازہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ علی وزیر کی ضمانتیں ہو گئی ہیں، اس لئے ان کا پروڈکشن آرڈر جاری ہونا چاہئے تھا۔