وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اہم امریکی عہدیدار کی ملاقات

عہدیدار کا پشاور دھماکے پر اظہار افسوس، انسداد دہشتگردی کیلئے ساتھ دینے کا عزم

جمعہ 3 فروری 2023 20:53

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اہم امریکی عہدیدار کی ملاقات
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار ڈیرک شولے نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں ڈیرک شولے نے پشاور کی مسجد میں خودکش حملے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈیرک شولے نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان کے معاشی استحکام اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کی جانب پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔