Live Updates

مریم نواز کی مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا وفد اور سابق لیگی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں

جمعہ 3 فروری 2023 22:07

مریم نواز کی مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا  وفد اور سابق لیگی اراکین اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے گزشتہ روز لاہور میں مصروف ترین دن گزارا، پارٹی کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی، جس میں حکومت کی مخالف جماعت کے خلاف تنقید کو مزید موثر بنانے اور تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات زیر بحث آئے، بعدازاں مریم نواز نے لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق اراکین قومی و پنجاب اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کیں، اس موقع پر پارٹی رہنما پرویز رشید سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات