زرعی یونیورسٹی پشاور میں ایم ایس سی (آنرز)، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کے لئے ٹیسٹ

جمعہ 3 فروری 2023 22:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) زرعی یونیورسٹی پشاور میں ایم ایس سی (آنرز)، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کے لئے ٹیسٹ ہوا،وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے ایڈمیشن ٹسٹ سینٹر کا دورہ کیا. ٹیسٹ میں تقریباً 148 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں تقریباً 41 پی ایچ ڈی اور107 طلبہ وطالبات نے ایم ایس سی آنرز اور ایم فل طلبہ و طالبات شامل تھیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران بھی وائس چانسلر کے ہمراہ تھے. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے طلباءکو سازگار ماحول میں ٹیسٹ دینے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ نگرانی پر مامور عملے کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور منعقدہ ٹیسٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم و تحقیق، تربیت، شفاف امتحانات اور فرض شناسی ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان کے بہتر کے لئے ہمیں باصلاحیت نوجوانوں کی ضرورت ہیں جو اپنی محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد سمیت امتحانی عملہ کی کاوشوں کو سراہا۔