سول سوسائٹی الائنس کی کور کمیٹی کا اجلاس ،عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال

جمعہ 3 فروری 2023 22:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) سول سوسائٹی الائنس کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین خان عبدالغفار خان کی صدارت میںمنعقد ہوا اجلاس میں موجودمعزز ممبران نے سکھر کے عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، اجلاس میں شہری مسائل جن میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، کچرے کو ٹھکانے لگانے، صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال ،کھلے ڈمپنگ پوائنٹس، سیوریج کا غیر نالوں کابغیر ٹریٹمنٹ ندیوں میں داخل ہونا، گھریلو استعمال کے لیے پانی کی فراہمی میں وقفہ وقفہ سے کمی اور شہر کی میونسپل ضروریات سے متعلق دیگر معاملات پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا ، شرکاء اجلاس مفتی اعظم مہر ، آغا یوسف ناڑیوال ، اسلم میرانی ، حاکم چانڈیو ، حفظ الرحمٰن ، غلام مجتبیٰ زنگیجو سمیت ودیگر نے منتخب سیاسی نمائندوں اور شہر کی انتظامیہ کی انتہائی اہمیت کے حامل عوامی مسائل کو اس طرح نظر انداز کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سول سوسائٹی الائنس کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین خان عبدالغفار خان نے اپنے اختتامی خطاب میں شرکاء اجلاس سے استدعا کی شہری و عوامی مشکلات کا واحد حل صرف پرامن طریقے سے سڑکوں پر نکلنے میں مضمر ہے تاکہ حکومتی افسران اپنی ناکامی اور نا ہموار طرز حکمرانی پر بڑھتے ہوئے عوامی غم و غصے کا ادراک کر سکیں۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ اگر دو ہفتوں کے ٹائم فریم میں بروقت صورتحال میں بہتری نہ آئی تو سول سوسائٹی الائنس کے پاس سکھر میونسپل کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا۔