امت مسلمہ کا بچہ بچہ عظمت قرآن پاک کے لئے تن من کی بازی لگاے گے لیکن عظمت قرآن پاک پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،جمعیت علمائے اسلام کوئٹہ

جمعہ 3 فروری 2023 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام یوم عظمت قرآن منایا گیا گزشتہ روز سویڈن ڈنمارک میں قرآن پاک کی بحرمتی کے خلاف مزمتی قرار داد سانحہ پشاور قومی سانحہ قرار دیا گیا پشاور مسجد اور ٹریفک حادثات کے شہداء کی درجات بلند اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا وں کی اہتمام کیا گیا جمعہ کے بڑے اجتماعات میں متفقہ طور پر منظور کرایا گیا قرآن پاک کی عظمت کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی امت مسلمہ سب کچھ برداشت کریں گی لیکن قرآن پاک پر کسی قسم کا آنچ نہیں آنے دیں گے ان خیالات اظہار کوئٹہ شہر کے خطبا ء ممتاز علماء کرام مولانا مفتی محمد روزی خان جامع مسجد چمن ہاؤسنگ سابق سنیٹر حافظ حسین احمد جامع مطلع العلو م مولانا حافظ حسین احمد شروی جامعہ رشیدیہ مولانا قاری انور الحق حقانی مرکزی جامع مسجد مولانا محمد ایوب ایوبی۔

(جاری ہے)

پشتون آباد مولانا خدا ے دوست ہزار گنجی مولانا ولی محمد ترابی خیزی چوک مولانا مفتی محمد احمد قندھاری جامع مسجد مولانا حافظ مسعود احمد جامع مسجد اسپنی روڈ مولانا محمد طاہر توحیدی جامع مسجد فاروقیہ کلی رہیسانی ہزار گنجی مولانا محمد ہاشم خیشکی جامعہ ہاشیمہ مولانا مفتی شہاب الدین مولانا مفتی نیاز محمد مولانا راز محمد محمد حسنی مولانا حافظ عبدالقیوم مشوانی مولانا عبدالباقی مولانا مفتی عبدالستا ر مولانا قاری جمعہ خان مولانا مفتی عالم گل مولانا مفتی رشید احمد ودیگر علماء کرام نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کا بچہ بچہ عظمت قرآن پاک کے لیے تن من کی بازی لگاے گے لیکن عظمت قرآن پاک پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران سویڈن اور ڈنمارک سے ہرقسم تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں اور عالمی سطح پر امت مسلمہ کی دلوں ترجمانی کرنے کے لئے علحدہ فورم تشکیل دیا جائے انہوں نے کہا کہ سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بحرمتی سے عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں قرآن پاک کو مٹانے والے خود ممٹ گئے لیکن قرآن پاک تاقیامت تک پڑھنے والے کتاب ہے انہوں نے کہا کہ کفری طاقتیں امت مسلمہ کے زخموں پر باربار نمک پاشی کررہے ہیں عالم اسلام کے حکمران سویڈن حکمرانوں سے سخت احتجاج کاراستہ اپنا ے اور ہرقسم تجارتی تعلقات کو ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ اسلام سلامتی اور آمن کی علامت ہے بہ گناہ لوگوں کے جان ومال سے کھلنے والے درندہ صفت عناصر انسان کہلانے کا مستحق ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پشاور میں مسجد میں سینکڑوں نمازوں کے قتل عام کھلی دہشت گردی ہے اور مملکت خداداد پاکستان کی سالمیت اور استحکام پر حملہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی ادارے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے تاکہ آئندہ اس قسم کی دلخراش واقعات رونما نہ ہو سکھے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر کے تمام مساجد شہداء کی درجات بلند اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور پاکستان کی بقا اور سالمیت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔