مجھے سیڑھی بنا کر تم شہرت حاصل نہیں کرسکتے، راکھی کا عادل سے شکوہ

سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان بننا اتنا آسان نہیں،میڈیا عادل کا انٹرویو لینا بند کرے ورنہ میرا بائیکاٹ کرے، اداکارہ

ہفتہ 4 فروری 2023 12:12

مجھے سیڑھی بنا کر تم شہرت حاصل نہیں کرسکتے، راکھی کا عادل سے شکوہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) تنازعات کا شکار رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے خاوند عادل درانی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سیڑھی بنا کر تم شہرت نہیں حاصل کرسکتے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی ساونت نے عادل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان بننا اتنا آسان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

راکھی نے بتایا کہ ان کا استعمال ہوا ہے، عادل ایک روپیہ لے کر شہر آئے تھے، آج میں نے انہیں گھر گھر پہنچا دیا۔اداکارہ نے میڈیا سے کہا کہ آپ لوگ عادل کا انٹرویو لینا بند کر دیں ورنہ میرا بائیکاٹ کر دیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھی پیار میں ہوں، آج بھی نکاح میں ہوں، آج بھی عادل کی بیوی ہوں لیکن اس ملک میں کسی عورت کے ساتھ ظلم ہو تو کیا وہ عوام اور میڈیا کا سہارا نہیں لے سکتی ۔