جموں میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج کرنے والے 9افراد گرفتار

پیر 6 فروری 2023 17:43

جموں میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج کرنے والے 9افراد گرفتار
جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2023ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں میں نام نہاد انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج کرنے پر 9افراد کو گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دیگر افراد کے ہمراہ ضلع جموں میں ناروال بائی پاس پر ملک مارکیٹ میں گاڑیوں کے ایک شوروم کو منہدم کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

گرفتار ہونے والوں میں شوروم کا مالک سجاد احمد بیگ بھی شامل ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پولیس نے علاقے میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران پتھرائو کے سلسلے میں نو افراد کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتارکئے گئے افراد سے تریکوٹہ نگر پولیس سٹیشن میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔