گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود 27 روز تک تلور کا شکار کھیلنے کے بعد وطن واپس روانہ

بدھ 8 فروری 2023 21:55

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2023ء) گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود 27 روز تک تلور کا شکار کھیلنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گورنر تبوک 11 جنوری کو چاغی پہنچے تھے جس کے بعد سے انہوں نے مختلف علاقوں میں تلور کا شکار کھیلا اور جمعرات کو دالبندین ایئرپورٹ سے اپنے خصوصی طیارے میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر سخی امان اللہ خان نوتیزئی، کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ، ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا کھوسہ، سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین میر داد خان نوتیزئی، نمائندہ برائے گورنر تبوک پرنس محمد جان کشانی اور دیگر نے انھیں الوداع کہہ کر رخصت کیا۔ گورنر تبوک کی روانگی کے موقع پر دالبندین ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :