ٌسکھر شہر میں نکاسی و فراہمی آب نظام کی بہتری کے لیے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

بدھ 8 فروری 2023 20:25

;سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2023ء) سکھر کی شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے سول سوسائٹی الائنس کی کوشش رنگ لے آئی ہیں اس سلسلے میں سکھر کی سول سوسائٹی الائنس کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں دائر آئینی پٹیشنکی سماعت ڈویڑنل بنچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس عبدالمبین لاکھو کے ہوئی عدالت نے سکھر شہر میں نکاسی و فراہمی آب نظام کی بہتری کیلئے محکمہ پبلک ہیلتھ اور سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مختص کئے گئے فنڈز اور اسکیموں کی انکوائری کے لیے دائر آئینی درخواست میں فریقین کو نوٹسز جاری گئے ہیں ، دوسری جانب سول سوسائٹی الائنس کے چیئرمین و بیئرسٹر خان عبدالغفار خان بتایا کہ حکومت اور اس کے ماتحت ادارے گڈ گورننس کو برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکے ہیں، کرپشن اور اقربا پروری نے پورے ملک کو برباد کر دیا ہے جس میں سندھ سرفہرست ہے ، سکھر شہر کے معاملات کو چلانے میں انتظامیہ کی مکمل ناکامی کے ذمہ دار سرکاری افسران ہیںاور یہی وجہ ہے کہ سندھ کو بارشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا جس میں صوبے کو پانی نکالنے کا کوئی موثر طریقہ کار نہیں تھا، ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کو نہ تو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہے اور نہ ہی بلا روک ٹوک شہری حقوق کا کوئی نظام ہے، عوامی زندگی بدحالی کا شکار ہے اور لوگ درد اور مصائب میں تڑپ رہے ہیں، واضع رہے کہ مذکورہ رٹ پٹیشن میں جواب دہندگان میں سیکرٹری پبلک ہیلتھ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی کمشنر سکھر، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ سکھر اور ایڈمنسٹریٹر سکھر میونسپل کارپوریشن شامل ہیں