کرک ،این اے 34 کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے خاتون سمیت 20 اٴْمیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

منگل 14 فروری 2023 19:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2023ء) کرک میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 34 کی خالی نشست پر دو سرے مرحلہ کے تحت ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے ایک خاتون سمیت 20 اٴْمیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔کرک سے مقامی میڈیا کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کاغذات نامزدگی کے آخری روزمتعدد اٴْمیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرائے۔

مجموعی طوپرکاغذات نامزدگی داخل کرانے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر خزانہ اور معروف سیاستدان نوابزادہ محسن علی خان، سابق ایم پی اے مہرسلطانہ ایڈوکیٹ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مالک رحمن ایڈوکیٹ اور ریاض خان،عوامی نیشنل پارٹی کے شاہ نواز، سابق صوبائی مشیر ملک قاسم کے فرزند ملک کامران قاسم کے علاوہ ڈاکٹر خالد عظیم، انجینئر جمال خٹک،الطاف قادر ایڈوکیٹ،ارشد فہیم‘ فاران نواب،وقاص احمد شاہین،خالد احمدخٹک، محمد مدثر،ملک محمدنعمان،جاوید اختر ایڈوکیٹ، حاجی نورورجان،حافظ خورشید علی، شاہد احمد اور محمدسلیم خٹک شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ نشست سابق ایم این اے شاہد خٹک کے مستعفی ہونے کے بعد خالی قرارپائی تھی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے شاہد خٹک اور اے این پی کی طرف سے ممکنہ مضبوط اٴْمیدوار فرید طوفان نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے۔ کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے بعد اٴْمیدواروں کی حتمی فہرست کی اشاعت کے بعد ہی اصل صورتحال واضح ہوجائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف نے فی الوقت کسی اٴْمیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا ہے۔