بل گیٹس کی سرمایہ کاری بارے اہم ملاقات میں رکاوٹ بننے سے متعلق تحریک انصاف کی پھیلائی جانے والی کہانی من گھڑت ہے، احسن اقبال

96 کے دوران نہ تو نوازشریف کی حکومت تھی اور نہ ہی میں وزیر تھا، فرضی اور جھوٹی کہانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے ان کی جعلی خبروں کی فیکٹری جھوٹ گھڑنے میں کس حد تک جا سکتی ہے، وفاقی وزیر

پیر 20 فروری 2023 17:42

بل گیٹس کی سرمایہ کاری بارے اہم ملاقات میں رکاوٹ بننے سے متعلق تحریک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2023ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال نے بل گیٹس کی سرمایہ کاری بارے اہم ملاقات میں رکاوٹ بننے سے متعلق تحریک انصاف کی پھیلائی جانے والی من گھڑت کہانی کو فرضی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1996 کے دوران نہ تو نوازشریف کی حکومت تھی اور نہ ہی میں وزیر تھا، فرضی اور جھوٹی کہانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی جعلی خبروں کی فیکٹری جھوٹ گھڑنے میں کس حد تک جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ دسمبر 1996 میں نگران وزیر اعظم ملک معراج خالد کی حکومت تھی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 17 فروری 1997 کو حلف اٹھایا اور مجھے 1998 میں وزیر منصوبہ بندی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ تھریک انصاف کی طرف سے یہ کہنا کہ 1996 مین بل گیتس پاکستان مین سرمایہ کاری کرنا چاہتے تھے اور انہوں ننے اپنے دو دوستوں کو اس مقصد کے لئے پاکستان بھجوایا تاکہ نواز شریف سے ملاقات کی جا سکے اوریہ بھی الزام لگایا کہ بطور وزیراحسن اقبال نے ملاقات نہیں ہونے دی، جبکہ اس وقت نہ ہی نواز شریف وزیر اعظم تھے اور نہ ہی میں وزیربلکہ 1996 میں ملک معراج خالد کی نگران حکومت قائم تھی۔