وائس چانسلرنشتر میڈیکل یونیورسٹی کی زیرصدارت ایڈمشن کمیٹی کاخصوصی اجلاس

پیر 20 فروری 2023 20:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2023ء) وائس چانسلرنشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹراحمد اعجازمسعود کی زیرصدارت ایڈمشن کمیٹی کاخصوصی اجلاس گزشتہ روز کانفرنس روم وی سی آفس میں منعقد ہوا[جس میں ایم ایس نشترہسپتال ڈاکٹرراؤ امجد علی خان،رجسٹرارنشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرغلام عباس، پروفیسرڈاکٹرمہنازخاکوانی،پرنسپل نشترانسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری پروفیسرڈاکٹرامجد باری،ایگزیکٹو ڈائریکٹرپاک اٹالین برن سنٹرپروفیسرڈاکٹرمحمد انوراور پروفیسرڈاکٹراصغرجاوید سمیت دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام مختلف مضامین میں ڈگری اورڈپلومہ کورسزسمیت دیگرتعلیمی پروگراموں کے آغازاور نئے داخلوں کے اجراء بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیااوراہم فیصلے بھی کیے گئے۔وائس چانسلرنشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹراحمد اعجاز مسعود کی جانب سے کمیٹی کے ممبران کو تمام کورسز کے جلد ازجلد انعقاد اورایڈمیشن ریگولیشن پرسختی سے عملدرآمد سمیت میرٹ کے نفاذ کی ہدایت کی گئی۔