عادل نے پلان بنا لیا تھا ،میں بھی فریج میں جانے والی تھی لیکن بچ گئی، راکھی ساونت

بدھ 22 فروری 2023 22:01

عادل نے پلان بنا لیا تھا ،میں بھی فریج میں جانے والی تھی لیکن بچ گئی، ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2023ء) بالی ووڈ ڈانسر راکھی ساونت شوہر عادل خان درانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی آبدیدہ ہوگئیں اور زارو قطار روتے ہوئے کہا کہ میں نے عادل پر کیوں یقین کیا، اس دوران راکھی میڈیا کے سامنے خود کو تھپڑ بھی مارنے لگیں۔راکھی نے انکشاف کیا کہ میرے ساتھ بھی حادثہ ہونے والا تھا، عادل نے پلان بنا لیا تھا میں بھی فریج میں جانے والی تھی یا میں بھی کسی ندی یا کوڑے میں جانے والی تھی ۔

متعلقہ عنوان :