مقبوضہ کشمیر ، ریاستی تحقیقاتی ادارے نے ایک خاتون سمیت 3شہریوں کوگرفتارکرلیا

بدھ 22 فروری 2023 19:55

مقبوضہ کشمیر ، ریاستی تحقیقاتی ادارے نے ایک خاتون سمیت 3شہریوں کوگرفتارکرلیا
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2023ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورس اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں گھروں پرچھاپوں کے دوران ایک خاتون سمیت 3شہریوںکو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے نے اسلام آباد ، پلوامہ ، بڈگام اور بارہمولہ کے اضلاع میں گھروں پر چھاپے کے دوران ان افراد کو گرفتار کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک گھروں پر چھاپو ں اور تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔