فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کا ریمیک کبھی نہیں بن سکتا، کاجول

فلموں کا ریمیک دیکھ کر ناظرین کو وہ احساس کبھی نہیں ہوگا جو اصل فلم دیکھ کر ہوا تھا، اداکارہ

جمعرات 23 فروری 2023 18:19

فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کا ریمیک کبھی نہیں بن سکتا، کاجول
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2023ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور کبھی خوشی کبھی غم کا ریمیک کبھی نہیں بنایا جاسکتا۔

(جاری ہے)

کاجول نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور ’کبھی خوشی کبھی غم‘ جیسی فلمیں صرف ایک بار بن سکتی ہیں، اگر فلمساز ان فلموں کا ریمیک بنانے کی کوشش کریں گے تو شائقین کو پسند آنا بہت مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ فلموں کا ریمیک دیکھ کر ناظرین کو وہ احساس کبھی نہیں ہوگا جو کہ اصل فلم دیکھ کر ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب آپ انہیں پہلی بار دیکھتے ہیں تو آپ کو جو کچھ محسوس ہوتا ہے وہ اسے دوبارہ دیکھ کر نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :