ن لیگ ویمن ونگ پنجاب کی صدر سیدہ نوشین افتخار نے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

اتوار 26 فروری 2023 17:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)ویمن ونگ پنجاب کی صدر سیدہ نوشین افتخار نے اپنے حلقے این اے 75 میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار کے پبلک ریلیشن آفیسر سید فاخر شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ ہمارے پورے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد عوام کے معیار زندگی کو بہتر سے بہتر بنانا ہے جس کے لیے مسلم لیگ (ن) عملی و ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بروز اتوار یونین کونسل جامکے چیمہ کے ترقیاتی کام مکمل ہونے پر اہل علاقہ کے پر زور اصرار پر سیدہ نوشین افتخار نے ان منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے جس سے اہل علاقہ میں بہت خوشی دکھائی دے رہی ہے اور یہی ہمارا ہدف بھی ہے۔