مصر میں شادی سے قبل طبی معائنے کے مثبت اقدام کا آغاز

پیر 27 فروری 2023 09:40

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2023ء) مصر کی وزارت صحت و آبادی نے شادی کے خواہشمند افراد کے لئے طبی معائنہ کرانے کے اقدام پر عمل کرانے کا آغاز کیا ہے تا کہ غیر صحت مند بچے پیدا ہونے کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔عرب نیوز کے مطابق وزارت کے بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ میں تقریباً ایک گھنٹہ لگتا ہے اور اس میں ذاتی ڈیٹا کا اندراج اور مفید مشورے بھی شامل ہیں۔

طبی معائنے میں ایڈز، وائرس سی اور وائرس بی سمیت 10 ٹیسٹ شامل ہیں اور ان میں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا، خون میں ہیموگلوبن کی سطح، خون کی قسم اور مطابقت کا تجزیہ جیسی غیر متعدی بیماریوں کے ٹیسٹ کے علاوہ خون کی کمی (تھیلیسیمیا) کا ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔اس اقدام کے حوالے سے سوالات نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، بہت سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ اگر ایسے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تو شادی روک دی جائے گی۔

(جاری ہے)

مصر کی وزارت صحت کے ترجمان حسام عبدالغفار نے بتایا ہے کہ شادی کا معاہدہ مکمل کرنے سے پہلے ٹیسٹ ضروری ہوں گے اور اس کا مقصد جینیاتی بیماریوں والے بچوں کی پیدائش کو روک تھام ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایسے ٹیسٹ شادی کے معاہدے کی تکمیل کو نہیں روکتے بلکہ ان کا مقصد شادی کرنے والے افراد کو ان کی صحت اور ان میں سے کسی بیماری سے کس حد تک متاثر ہے اس کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :