حلقہ این اے 16ایبٹ آبادکے ضمنی انتخابات میں اُمیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے

جمعرات 2 مارچ 2023 19:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2023ء) الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 16ایبٹ آبادکے ضمنی انتخابات میں اُمیدواروں کوانتخابی نشان آلاٹ کردئیے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرنے حلقہ این اے 16 ایبٹ آبادکے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوارعلی اصغرخان کو(بلا)،ہزارہ قومی محاذکے اُمیدواراسدجاویدخان کو(تتلی )،آزاداُمیدوارجاویدخان کو(جگ )اورمحمداسحاق آزاداُمیدوارکو(ٹیلی فون) کا نشان الاٹ کردیا۔