چیئرمین سینٹ صادق خان سنجرانی دالبندین پہنچ گئے

جمعرات 9 مارچ 2023 22:07

چیئرمین سینٹ صادق خان سنجرانی دالبندین پہنچ گئے
چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2023ء) چیئرمین سینٹ صادق خان سنجرانی دالبندین پہنچ گئے دالبندین ایئرپورٹ پر چیئرمین سینٹ کا بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء کوآرڈینیٹر ٹو وزیراعلیٰ بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی ، بی اے پی کے ضلعی صدر میر اسفندیار خان یارمحمدزی ، ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی علی رضا کھوسہ ، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد عبدالباسط بزدار ، میر خیام جمالدینی، حاجی مولادد خان سنجرانی ، میر عمران مری ، سردار احمد بخش سنجرانی ، اللہ نظر خان سنجرانی ، میر حیدر سنجرانی ش اعجاز احمد سنجرانی ، شیر آغا سنجرانی ، اعجاز الحق سنجرانی ، اور دیگر نے استقبال کیابعد ازاں چیرمین سینٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرانی قافلے کے ہمراہ زیارت بلانوش روانہ ہوگئے بابائے بلانوش کی زیارت پر ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی بعد ازہ دالبندین سنجرانی ہاوس میں قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کی بروز جمعہ دالبندین کے علاقے چارسر میں خونی تنازعہ کا تصفیہ کرینگے اور قبائلی عمائدین کی گرینڈ جرگہ سے خطاب بھی کریں گے چیئرمین سینٹ کی دالبندین پہنچنے پر پولیس اور لیویز نے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے تھے۔