لیویز و خاصہ دار اہلکاروں کی پروموشن اور سروس سٹرکچر کی منظوری کیلئے سمری صوبائی حکومت کوارسال

جمعہ 10 مارچ 2023 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2023ء) انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کا لیویز و خاصہ دار فورسز کے لیے بڑا اقدام، ضم اضلاع کے سابق لیویز و خاصہ دار اہلکاروں کی پروموشن اور سروس سٹرکچر کا مطالبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ویڈیوپیغام میں آئی جی پولیس اخترحیات خان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاکہ چارج سنبھالتے ان اضلاع میں دربار کے دوران وعدہ کیا تھاجو پورا کرنے جارہا ہوں ،کے پی کے لیویز فورس ایکٹ 2019 اور خاصہ دار فورس ایکٹ 2019 کے تحت یہ کے پی پولیس میں ضم ہوئے، 2019انضمام کے بعد سروس سٹرکچر نہ دیے جانے پر ان کی ترقی نہیں ہوئی، پولیس قوانین برائے سروس سٹرکچر سابق لیویز و خاصہ دار فورس 2023 صوبائی حکومت کو منظوری کے لیے ارسال کردیا گیا ہے، سروس سٹرکچر رولز سے ان کی ترقی کی راہیں کھلیں گی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ جس دن سے لیویز و خاصہ دار کے پی پولیس کا حصہ ہیں ان کی سینیارٹی تصور کی جائیگی، ہم اپنی لیویز و خاصہ دار فورس کی قربانیوں کو کبھی بھلا نہیں سکتے۔