قومی اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست فارم 31 جاری کردی گئی

بدھ 15 مارچ 2023 21:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2023ء) خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر 30 اپریل 2023 کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست یعنی فارم 31 جاری کردی گء۔ کل یعنی 14 مارچ بروز منگل آخری تاریخ تھی۔ان حلقوں میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور شامل ہیں۔شیڈول کے مطابق 22 مارچ تک ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 27 مارچ تک *متعلقہ ایپلیٹ ٹرائیبونل کے پاس* جمع کرائے جاسکیں گی۔ *ایپلیٹ ٹرائیبونل کی جانب سی* ان اپیلوں پر فیصلہ 3 اپریل تک کیا جائیگا۔4 اپریل کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔ 5 اپریل *تک* کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ 6 اپریل 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے۔ جبکہ پولنگ 30 اپریل 2023 کو ہوگی۔