\مالی فراڈ میں ملوث 3 نائیجیرین ملزمان گرفتار

جمعہ 17 مارچ 2023 20:20

dاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2023ء) سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی، سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کا تعلق نائیجریا سے ہے۔ ترجمان ایف آئی اے گرفتار ملزمان میں اوبڈو اموبی، چائنیڈو اجازی اور ایگوہ چائینیسو شامل ہیں۔

ملزمان فیس بک کے ذریعے تحائف کا جھانسہ دے کر عام شہریوں سے پیسے ہتھیاتے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان خود کو مختلف بیرون ممالک کے خاتون شہری ظاہر کرتے ہوئے اپنے جال میں پھنساتے تھے۔ملزمان تحائف کا لالچ دے کر رابطہ کرتے اور کسٹم، ڈلیوری چارجز کے نام پر پیسے بٹورتے تھے۔ ملزمان نے شکایت کنندہ سے 255000 روپے ہتھیائے۔ ملزمان نے رقم مختلف بینک اکاونٹس میں منگوائی۔ملزمان تحائف کی وصولی کے لئے مزید 3 لاکھ کا تقاضہ کر رہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 8 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :