yسراج الحق 22مارچ کو جماعت اسلامی کا انتخابی منشور پیش کریں گے

ہفتہ 18 مارچ 2023 21:30

د*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2023ء) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق بدھ 22مارچ کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی کا انتخابی منشور پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب رونمائی منشور میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم و دیگر قائدین جماعت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ اس موقع پر امیر جماعت ملک کو درپیش صورت حال سے متعلق میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔