پیپلز پارٹی کی سیاسی جدوجہد میں شعبہ خواتین کا کردار قبل فخر ہے، ملک علی سانول اعوان

اتوار 19 مارچ 2023 13:00

جوہر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورحلقہ این اے 93 سے امیدوار ملک علی سانول اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی جدوجہد میں شعبہ خواتین کا کردار قبل فخر ہے ،انہو ں نے خوشاب میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرہ میں سیاسی اور معاشی استحکام، ترقی اور عوامی خوشحالی میں خواتین کے کردار کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے۔

بلاشبہ ہر دور میں خواتین نے انقلابی اقدامات کے ذریعے صف اول کا کردار ادا کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ملک علی ساول اعوان نے مزید کہا کہ خواتین کنونشن کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں خواتین کا سیاست میں کردار، ویمن ایمپاورمنٹ، فیصلہ سازی میں خواتین کا اثر ہونا اور الیکشن میں پارٹی کا فرنٹ لائن فورس کے طور پر نمایاں کرنا ہے۔

(جاری ہے)

خواتین کنونشن سے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر خوشاب ڈاکٹر نعیم صادق اعواننے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حقوق کی جدوجہد مین پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کسی سے پیچھے نہیں رہا بلکہ ہمیشہ ہراول دستہ کا کردارادا کیا کنونشن سے ڈویژنل جنرل سیکرٹری گو ہے جمال تطہیر صابرہ و دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے معاشرے میں خواتین کے کردار کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔۔\378