+قومی وطن پارٹی پشاور صدر کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کا صوبائی چیئرمین سکندر حیات شیرپائو سے ملاقات ، پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے بات چیت

اتوار 19 مارچ 2023 21:40

%پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2023ء) قومی وطن پارٹی پشاور صدر کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے وطن کور پشاور میں پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پشاور صدر میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے بات چیت کے ساتھ ساتھ کینٹ ایریا میں لیز اور ٹیکسوں کی بڑھتی ہوئی شرح،کینٹ بورڈ ہسپتال اورسکول فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ سمیت کینٹ میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں قومی وطن پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے جنرل سیکرٹری خالد باغی،فہیم زیدی،غلام رضا رضوی اورپارٹی کے اقلیتی ونگ کے کونسلر کشور منیرسونی کے علاوہ دیگر کارکن اور عہدیدار بھی موجود تھے۔سکندر شیرپائو نے پارٹی وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پشاور صدر کے عوامی مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کیا جائے گا اور اس کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انھوں نے لیز میں اضافہ اور کینٹ بورڈ ہسپتال اور سکول کے بڑھتے ہوئے فیسوں کی شرح پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں عوام شدید مہنگائی اور پسماندگی کی لپیٹ میں ہے لہٰذا ان میں مزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کومزید پریشانیوں میں مبتلا کرنے کی بجائے ان کو تمام سطحوں پر ریلیف دیا جائی