علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ
چیک پوسٹ پر علی امین گنڈا پور کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا،تلخ کلامی پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چلے گئے۔ترجمان بھکر پولیس
مقدس فاروق اعوان پیر 20 مارچ 2023 11:20
(جاری ہے)
چاروں افراد کے قبضے سے گاڑی بھی تحویل میں لی گئی۔
زیر حراست افراد کا تعلق تلہ کنگ، چکوال، اٹک اور خیبر سے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔داجل چیک پوسٹ پر چیکنگ کے لیے روکنے پر علی امین نے ہنگامہ کیا اور فائرنگ کی۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی پرتوڑپھوڑ کا مقدمہ تھانہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ دہشت گردی سمیت 10 جرائم کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ پی ٹی آئی کے 50 کے قریب گرفتار ورکرز اور مطلوب رہنماؤں پردرج کیا گیا۔مقدمے میں علی امین گنڈاپور، مراد سعید، عامرکیانی، اسد قیصر، شبلی فراز، اسد عمر، عمر ایوب، علی اعوان اور حسان نیازی سمیت 17 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس چیک پوسٹ کو نقصان پہنچایا گیا، جوڈیشل کمپلیکس کا مین گیٹ اور شیشے توڑے گئے۔مزید اہم خبریں
-
ترک میڈیا کے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اہم انکشافات
-
'ایئر ٹربولینس' کیا ہے اور کیوں عام ہوتا جا رہا ہے؟
-
رؤف حسن پر حملہ کرنے والی وہی قوتیں ہیں جو ججوں کو دھمکاتی ہیں، عمران خان
-
فرانس اور جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں ایک دوسرے سے جدا
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا وفاق سے پہلے 24مئی کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
جرمن مصنفہ جینی ایرپن بیک کی کتاب کیروس کے لیے عالمی بکر پرائز
-
امریکہ نے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف پر پابندیاں عائد کر دیں
-
افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
ہتک عزت کالے قانون کیخلاف قومی اورپنجاب اسمبلی میں مزاحمت کرینگے،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ ، جنوبی سوڈان امن مشن میں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.