پی آئی اے میں سفر کرنے والوں کے لئے خوشخبری

فلائٹس پر مسافروں کو 10 فیصد رعایت ہوگی، ترجمان

منگل 21 مارچ 2023 22:30

پی آئی اے میں سفر کرنے والوں کے لئے خوشخبری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 23 مارچ کو مسافروں کو 10فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔قومی ایئر لائن پی آئی اے نی23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری دی ہے اور اعلان کیا کہ 23مارچ کو ایئرلائن کے کرایوں میں10فیصد رعایت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ سہولت صرف23مارچ کے دن کیلئے ہے اور اس 10فیصد رعایت سے اندرون ملک سفر کرنے والے صارفین مستفید ہوسکیں گے۔