وفاقی حکومت کا صنعتی ترقی کیلئے سی پیک کا دوسرااہم ترین مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ

بدھ 22 مارچ 2023 00:00

وفاقی حکومت کا صنعتی ترقی کیلئے سی پیک کا دوسرااہم ترین مرحلہ شروع ..
 اسلا م آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2023ء) وفاقی کابینہ نے چین کیساتھ صنعتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے معاہدے کی منظوری دیدی تمام تر عالمی دباو کے باوجود وفاقی حکومت نے سی پیک کو آگے بڑھانا کا فیصلہ کرلیا،سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کے فروغ کیلئے بورڈ آف انوسٹمنٹ اور اے ایف ٹی سی یو کے مابین معاہدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

تعاون کی یاداشت کے تحت حکومتی افسران اور سی پیک سے متعلقہ ورک فورس چین جائیگی۔

وزارت خارجہ اور وزارت قانون نے مشترکہ طور پر ڈرافٹ معاہدے کی تائید کردی۔پاکستان حکام کو چین کے کامیاب صنعتی ماڈل سے متعلق ٹریننگ دی جائے گی۔پاکستان اور چین کے مابین صنعتی تعاون کا معاہدہ 2025تک موثر رہے گا، مزید توسیع بھی ہوسکے گی۔معاہدے کے تحت پاکستانی سی پیک ورک فورس کی استعداد کار میں اضافہ اور سکل ڈویلپمنٹ کی جائے گی

متعلقہ عنوان :