کھاریاں،پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری،2ملزمان گرفتار

بدھ 22 مارچ 2023 16:38

کھاریاں،پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری،2ملزمان ..
کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری،2ملزمان گرفتار ،رائفل کلاشنکوف ،2عددپسٹل30بور برا?مد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل محمد رمضان کمبوہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ SIمحمد اسلم اور ASIشعیب شاہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئی2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔عمیر علی ولد محمد احسن سکنہ منڈیر 2۔محمد یوسف سکنہ کوٹلہ شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے رائفل کلاشنکوف اور 2عدد پسٹل 30بور اور نجی ویب چینل کے مائیک بھی برا?مد ہوئے۔جن کے خلاف تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا ا?غاز کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :