کھاریاں، پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،پتنگ فروش گرفتار

بدھ 22 مارچ 2023 16:38

کھاریاں، پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،پتنگ فروش گرفتار
کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،پتنگ فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 500 پتنگیں اوردھاتی ڈوریں بھی برآمد کر لیں۔مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدائیت پر گجرات پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل غلام محمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر SIاختر حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش یاسر بشیر ولد محمد بشیر سکنہ سرائے عالمگیر کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والے ملزم کے قبضہ سے 500پتنگیں اور دھاتی ڈوریں بھی برآمدکر لیں۔ملزم کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :