سری لنکاکو عالمی مالیاتی فنڈ سے بیل آئوٹ کی پہلی قسط موصول

پہلی قسط موصول ہونے سے سری لنکا کے لیے بہتر مالیاتی نظم و ضبط کا مرحلہ طے ہوگا،لنکن صدر وکرماسنگھے

بدھ 22 مارچ 2023 21:05

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2023ء) رانیل وکرماسنگھے نے کہا کہ قسط سے سری لنکا کے لیے بہتر مالیاتی نظم وضبط کامرحلہ طے ہوگا۔سری لنکا کو عالمی مالیاتی فنڈ سے بیل آئوٹ کی پہلی قسط موصول ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ سری لنکا کو عالمی مالیاتی فنڈ سے بیل آٹ کی پہلی قسط مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس سے سری لنکا کے لیے بہتر مالیاتی نظم و ضبط کا مرحلہ طے ہوگا۔آئی ایم ایف کے بیل آئوٹ سے سری لنکا کو ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر قرض دہندگان کی جانب سے 3.75 ارب ڈالر کی اضافی مدد حاصل ہونے کی بھی توقع ہے۔سری لنکن وزیرخزانہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سری لنکا قرضوں کی پائیداری کی بحالی کے لیے دو طرفہ اور نجی قرض دہندگان کے ساتھ تنظیم نو کی بات چیت میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔