ٹووئٹر اکاونٹس سے بلیو ٹِک ہٹانے کی تاریخ سامنے آگئی

جمعہ 24 مارچ 2023 19:03

ٹووئٹر اکاونٹس سے بلیو ٹِک ہٹانے کی تاریخ سامنے آگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2023ء) ٹوئٹر یکم اپریل سے اپنے صارفین کے تصدیق شدہ اکاونٹس سے بلیو ٹِکس کو ہٹانا شروع کردے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹوئٹر نے انفرادی صارفین اور تنظیموں سے کہا کہ وہ اپنے بلیو چیک مارکس کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے فلیگ شپ سبسکرپشن پروگرام کے لیے سائن اپ کریں۔بھارتی میڈیا کے مطابق صارفین ایک سال کا پلان بھی خرید سکتے ہیں جس پر12فیصد ڈسکاونٹ دیا جاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکا میں ماہانہ ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن کی فیس اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر11 اورویب پر8 ڈالر ہے۔

متعلقہ عنوان :