روس نے یوکرین پرکئی میزائل برسا دئیے

جمعہ 24 مارچ 2023 19:03

روس نے یوکرین پرکئی میزائل برسا دئیے
ماسکو/کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2023ء) روس نے یوکرین میں کئی میزائل برسا دئیے ۔ شیلنگ میں مرنے والوں کی تعداد سات ہوگئی۔ یوکرینی فورسز نے اسی حملوں کو ناکام بنانے کادعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی حکام کے مطابق ڈونیسک کے مشرقی علاقے میں روسی میزائل ایک شیلٹر ہوم پر گرا ۔ جس کے نیتجے میں کم از کم تین خواتین ہلاک ہو گئیں۔پولیس افسرکا کہناہے ملبے سے دو افراد کو بچا لیا گیا۔ رات میں روسی شیلنگ سیسومی کے علاقے میں چار دیگر شہری بھی مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :